139

ڈاکٹراقبال ڈی پی او بنوں تعینات

ڈی پی او بنوں عمران شاہد تبدیل ڈاکٹر اقبال ڈی پی او بنوں تعینات

نیوز ڈیسک(9نیوز) بنوں

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ کے احکامات کے مطابق
ڈاکٹر محمد اقبال کو ڈی پی او بنوں تعینات کر دیا گیا



نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او کا تعلق بنیادی طور پر خیبر پختونخواہ کے ضلع بونیر سے ہے تاہم وہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض صوبہ پنجاب میں انجام دیتے رہے ہیں۔



پشاور میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کرنے کے بعد ڈاکٹر محمد اقبال نے پبلک سروس کمیشن کے ذریعے محکمہ پولیس سے وابستہ ہو گئے۔



دوران ملازمت کئی کامیاب آپریشنز اور امن عامہ کیلئے دن رات کی محنت اور لگن سے کام کرتے دکھائی دئے، نوشہرہ میں بطور ڈی پی او خدمات انجام دیتے ہوئے ڈاکٹر اقبال نے پولیس کو کمیونٹی پولیس بنانے کیلئے نمایاں کردار ادا کیا، جس کی وجہ سے نوشہرہ کہ عوام آج بھی ڈاکٹر اقبال کو یاد کرتی ہے۔



اس سے پہلے ڈاکٹر اقبال بطور اے ایس پی سرگودھا،ایس پی لاہور، ایس پی سی ٹی ڈی پنجاب اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور خدمات انجام دے رکھی ہیں جبکہ خیبر پختوں خواہ میں بطور ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان،خیبر اور نوشہرہ میں بھی خدمات انجام دے رکھی ہیں۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں