"Dengue fever outbreak in Pakistan affecting hundreds of people" 219

ڈینگی بخار خطرنک حد تک وائرل، سینکڑوں افراد متاثر

ڈینگی بخار خطرنک حد تک وائرل، سینکڑوں افراد متاثر!

Rahim khattak crime reporter
رحیم خٹک: چیف ایڈیٹ

خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں ڈینگی بخار کی صورتحال سنگین ہو گئی ہے۔ تحصیل پبی کے علاقے جلوزئی میں کسٹمز کے ملازم نوجوان ہارون خان ڈینگی کے باعث جاں بحق ہو گئے۔

ڈینگی بخار سے جاں بحق کسٹم اہلکار کی فائل فوٹو

ہسپتال ذرائع کے مطابق نوشہرہ کی تینوں تحصیلوں میں اب تک سینکڑوں افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، جس کے باعث شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

دوسری جانب نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی مفتی حاکم علی حقانی نے ڈینگی کی بڑھتی ہوئی وبا پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ تاحال کسی قسم کی منظم انسداد ڈینگی مہم کا آغاز نہیں کیا گیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ محکمہ صحت، ٹی ایم ایز اور ضلعی انتظامیہ کی خاموشی عوام دشمنی کے مترادف ہے۔

علاقہ مکینوں نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر انسداد ڈینگی اسپرے اور صفائی مہم شروع کی جائے تاکہ مزید قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں