سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائیاں: را سے مبینہ تعلق رکھنے والے 12 افراد گرفتار
لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے صوبے کے مختلف شہروں میں آپریشن کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” سے مبینہ طور پر تعلق رکھنے والے 12 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئیں۔
ترجمان کے مطابق کارروائیوں کی تفصیل کچھ یوں ہے:
لاہور سے 7 افراد گرفتار
بہاولپور سے 4 افراد گرفتار
فیصل آباد سے 1 شخص گرفتار
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر مزید کارروائیاں بھی ممکن ہیں۔
محکمے کے مطابق ملزمان پر تخریب کاری سے متعلق منصوبہ بندی اور مشکوک رابطوں کا الزام ہے، جبکہ ان کے نیٹ ورک کے دیگر افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔
Latest posts by Rahim khattak (see all)








