پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماء اعظم خان سواتی کے بارے عدالت کا بڑا حکم جاری
نیوز ڈیسک (9نیوز) اسلام آباد
اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم خان سواتی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے اعظم سواتی کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے، اعظم سواتی کو گذشتہ رات ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے گرفتار کیا تھا،
یہ بھی پڑھیں : لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی کے اہم رہنماء نے استعفیٰ دے دیا
وکلا کے مطابق اعظم سواتی کو صرف سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیا گیا ہے اور ان پر تشدد کیا گیا، انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ اعظم سواتی پر رات گئے بدترین تشدد کیا گیا ہے۔
عدالت نے سابق وفاقی وزیر اعظم خان سواتی کا پمز اسپتال میں میڈیکل کرانے کا حکم دیا ہے، ایف آئی اے اعظم سواتی کو لیکر پمز اسپتال کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔
قانون کی خلاف ورزی کوئی نہیں،
فنڈامنٹل رائٹس کی خلاف ورزی کوئی نہیں
آئین کی خلاف ورزی کوئی نہیں، صرف باجوہ کے خلاف بات کرنے پر گرفتار کیا گیا: اعظم خان سواتی pic.twitter.com/zH0N17AL0c— 9News (@9Newstv) October 13, 2022
میڈیا سے گفتگو کے دوران سینیٹر اعظم خان سواتی کا کہنا تھا کہ میں نے آئین اور قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، مجھے ایف آئی اے نے گرفتار کیا ہے، انہوں نے یہ الزام لگایا کہ مجھ پر تشدد ایجنسیوں نے کیا ہے اور انہوں نے مجھے ایک ٹویٹ کرنے پر گرفتارکیا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں لکھا ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری قابلِ مذمت ہے.ان کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری قابلِ مزمت ہے. ان کو فوری طور پر رہا کیا جائے
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 13, 2022
پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ فاشسٹ حکومت نے ایک بار پھر کسی بھی جمہوری تنقید پر عدم برداشت کا مظاہرہ کیا، سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری شرمناک اور قابل مذمت اقدام ہے، اعظم سواتی کی گرفتاری پر گہرے سائے منڈلا رہے ہیں۔
The fascist govt once again showed its intolerance for any democratic criticism & sent FIA to arrest Senator Azam Swati at 3.00 am early this morning from his Islamabad residence. Shameful & condemnable. Dark shadows hang over his arrest.
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) October 13, 2022
وکیل بابراعوان کہتے ہیں کہ آج فاسشٹ حکومت نے ایک اور سینئر سینیٹر کو اٹھایا ہے، گرفتاری کے وقت اعظم سواتی کو کہا گیا ہم ایف آئی اے سے ہیں، سینیٹر سیف اللہ کو پہلے اور آج اعظم سواتی کو اٹھایا،
کہیں ایسا نہ ہو کسی دن یہ معلوم ہو کہ چیئرمین بھی گمشدہ افراد کی فہرست میں چلے گئے، حکمران غیر ملکی کندھے استعمال کرتے ہوئے اقتدار میں آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ حکومت ساڑھے 7 کلو میٹر کی حدود پر ہے۔








