59

گروزنی پر یوکرینی ڈرون حملہ؛ رمضان قادریوف کا سخت ردِعمل کا اعلان

گروزنی پر یوکرینی ڈرون حملہ؛ رمضان قادریوف کا سخت ردِعمل کا اعلان

گروزنی( مانیٹرنگ ڈیسک 9 نیوز)

روس کی نیم خود مختار مسلم اکثریتی ریاست چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی پر یوکرین کے ڈرون حملے کے بعد چیچن سربراہ رمضان قادریوف نے شدید ردِعمل دینے کا اعلان کیا ہے۔

چیچن صدر رمضان قادریوف

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعے کے روز ایک یوکرینی ڈرون نے گروزنی میں واقع ایک بلند رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔ رمضان قادریوف کے مطابق حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

میسجنگ ایپ ٹیلیگرام پر جاری بیان میں قادریوف نے کہا کہ شہری عمارتوں پر حملے کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے یوکرین کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ “کل سے ایک ہفتے تک یوکرینی فاشسٹ اس حملے کا سخت جواب محسوس کریں گے، تاہم ہم ان کی طرح پرامن اہداف پر بزدلانہ حملے نہیں کریں گے۔”

رپورٹس کے مطابق یوکرین کی جانب سے اس سے قبل بھی چیچنیا میں ڈرون حملے کیے جا چکے ہیں جن میں پولیس بیرک اور فوجی تربیتی اکیڈمی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ رمضان قادریوف روس کے یوکرین پر حملے کے سب سے سرگرم حامیوں میں شمار ہوتے ہیں اور انہوں نے جنگ کے آغاز سے ہی چیچن فورسز کو یوکرین محاذ پر تعینات کر رکھا ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں