چارسدہ پولیس کی بڑی کاروائی، بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار
نیوزڈیسک(9نیوز) مردان

خانمائی پولیس کی بڑی کاروائی، 20 لاکھ روپے ڈکیتی میں ملوث بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 3 ملزمان گرفتار۔
خانمائی پولیس نے کاروائی کے دوران 20 لاکھ روپے ڈکیتی میں ملوث بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 3 ملزمان گرفتار کئے،
ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ رقم اور موٹر کار برآمد، ملزمان سے مزید تفتیش جاری۔
تفصیلات کے مطابق خانمائی پولیس کو اعظیم خان پل کے قریب شہری سے 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہونے کی رپورٹ موصول ہوئی،
پولیس نے امرخان ولد تمریز خان ساکن ناواگی ضلع باجوڑ کی مدعیت پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔
واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ محمد عارف نے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیا۔
ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ رجب علی خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ خانمائی مسعود خان، ایس آئی اسرار باچا اور انوسٹی گیشن افسران پر مشتمل ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے
ڈکیت گینگ کے اصل 3 ملزمان سپین گل ولد طور گل، طارق ولد عطاء اللہ اور سید اللہ ولد نذیر خان ساکنان پشاور تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا،
دوران انٹاروگیشن ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ ملزمان کی نشاندھی پر مال مسروقہ رقم اور وقوعہ میں استعمال موٹر کار آلٹو بھی برآمد کیا گیا جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری یے۔








