184

پشاور: کینٹ پولیس کی اہم کاروائی

کینٹ پولیس کی اہم اور کامیاب کاروائی،کرونا کی جعلی سرٹیفکیٹ بنانے والا نوسرباز لیپ ٹاپ و دیگر سامان سمیت گرفتار، 4160 روپے برآمد کر لئے

رپورٹ: رحیم خٹک

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کینٹ عبدالغفار خان زیرقیادت ایس ڈی پی او سٹی فضل رحیم خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کینٹ کی حدود میں کرونا کی جعلی سرٹیفکیٹ بنانے والا نوسرباز کو لیپ ٹاپ سمیت دیگر سامان، ہمراہ 4160 روپے گرفتارکرلیا

ملزم سے برآمد شدہ سامان

رپورٹ کے مطابق ملزم اسفندیار ولد محمد یاسین قوم اعوان سکونت ضلع بنوں جو کہ لیپ ٹاپ کے ہمراہ لوگوں کو کرونا کی جعلی سرٹیفکیٹ بنانے کا گھناؤنا کاروبار کر رہا تھا کہ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کینٹ عبدالغفار خان نے ملزم مذکورہ بالا سے 01 عدد لیپ ٹاپ،01 عدد سیمسنگ موبائل اور دیگر متفرق کاغذات کو قبضہ پولیس کرلیا گیا اور ملزم مذکورہ بالا کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Rahim Khattak
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں