By election,PTI,Pdm 230

ضمنی الیکشن ، خفیہ اداروں کی رپورٹ نے حکومت کو ہلا کر رکھ دیا

دو سول خفیہ اداروں کی رپورٹس نے حکومت کو ہلا کر رکھ دیا

نیوزڈیسک(9نیوز)لاہور

لاہور:پنجاب میں ضمنی الیکشن کےلیے انتخابی مہم کے فائنل راؤنڈ میں دو سول خفیہ اداروں کی رپورٹس نے حکومت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں 17 جولائی کو شیڈول ضمنی الیکشن کے حوالے سے 2 سول خفیہ اداروں کی رپورٹس نے حکومت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔



ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اداروں کی خفیہ رپورٹس کے بعد ہی بعض وزراء سے استعفے دلوائے گئے، دو اداروں کی رپورٹ میں 20 حلقوں کے ضمنی انتخابات کے نتائج ففٹی ففٹی بتائے گئے ہیں۔



بتایا گیا ہے کہ لاہور کے ایک حلقے، مظفر گڑھ، جھنگ، لیہ میں تحریک انصاف کی پوزیشن بہت مضبوط ہے جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور امیدواروں کی ڈور ٹو ڈور مہم نے بھی ن لیگ کو پریشانی میں ڈال رکھا ہے۔



حکومت ضمنی الیکشن میں کم از کم 15 نشستوں کی امید لگائے بیٹھی ہے جبکہ تحریک انصاف کو شفاف انتخابات کی صورت میں 15 سے 16 نشستوں کی امید ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت ضمنی الیکشن میں کامیابی کے لیے 2 دن بعد ٹرمپ کارڈ کھیلے گی،15 جولائی کو تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جائے گا جسے حکومت ضمنی الیکشن کے ساتھ جوڑ کر ریلیف پیکج دے گی۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں