قسفاک باپ نے 5 دن کی بیٹی قتل کر دی
نیوز ڈیسک(9نیوز) میانوالی
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع میانوالی پولیس کے مطابق ایک باپ نے پہلی بیٹی پیدا ہونے پر اسے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ جبکہ آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
میانوالی کی ضلعی پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر چلنے والی ایک پوسٹ کے مطابق یہ بات سامنے آئی کہ ایک باپ نے اپنی سات دن کی بیٹی کو قتل کردیا ہے۔
اس ضمن میں پولیس نے آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں مقدمہ درج کرتے ہوئے سفاک قاتل کی تلاش شروع کر دی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اس واقعہ پر شدید غم و غصہ کا اظہار کر رہے ہیں۔
سینئر صحافی علی عمران عباسی اپنے ٹوئٹ میں لکھتے ہیں کہ یہ ہے میانوالی کا ایسا سفاک درندہ جس نے بیٹی پیداہونے کےساتھ ہی بیوی سے لڑائی جھگڑا معمول بنایا کہ بیٹی کیوں پیداہوئی اور آج اس نے اپنی 5 دن کی بیٹی کو تین فائرکرکے قتل کیااوراپنی دنیاآخرت تباہ کرلی او ظالم انسان بیٹی تو اللہ کی رحمت ہوتی ہے
یہ ہے میانوالی کا ایسا سفاک درندہ جس نے بیٹی پیداہونے کےساتھ ہی بیوی سے لڑائی جھگڑا معمول بنایا کہ بیٹی کیوں پیداہوئی اور آج اس نے اپنی 5ماہ کی بیٹی کو تین فائرکرکے قتل کیااوراپنی دنیاآخرت تباہ کرلی او ظالم انسان بیٹی تو اللہ کی رحمت ہوتی ہے pic.twitter.com/xPhmk1X75E
— Ali Imran Abbasi (@aliimranabbasi) March 7, 2022








