299

خیبر پختونخوا پولیس کی بہادری اور قربانیوں کی پوری دنیا معترف ہے

پولیس ڈسپلن فورس ہے ہم اتحاد واتفاق سے دُشمن کے تمام مذموم ارادے خاک میں ملادئینگے۔

Rahim khattak
رحیم خٹک: نمائندہ 9 نیوز

خیبرپختونخوا پولیس کی بہادری ،قربانی کی تمام دنیا معترف ہے: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان

DPO Nowshera Police
ڈی پی او نوشہرہ پولیس فورس سے خطاب کرتے ہوئے

سیکورٹی انتظامات میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔جائز عرض و معروض کے لیے دفتر کے دروازے کھلے ہیں ۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان کا پولیس افسران ،جوانان سے خطاب

سانحہ پشاور پولیس لائن کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے ضلع بھر کے افسران و جوانوں کیساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔

نوشہرہ پولیس
نوشہرہ پولیس فورس

میٹنگ میں وقار خان ایس پی انوسٹی گیشن،ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ او ،محرر تھانہ جات کے علاوہ تھانہ جات ،چوکیات ٹریفک ،گاردات وغیرہ کی نفری نے شرکت کی۔

میٹنگ کے آغاز پر سانحہ پشاور پولیس لائن کے شہداء کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دُعا کی گئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے پولیس افسران و جوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پولیس ڈسپلن فورس ہے۔ہم نے اتحاد واتفاق سے دُشمن کے تمام مذموم ارادے خاک میں ملائینگے۔

خیبرپختونخوا پولیس کی بہادری اور قربانی کی تمام دنیا معترف ہے موجودہ حالات میں باہمی اتفاق سے ان شاءاللہ موجودہ دہشتگردی کی لہر پر قابو پائیگے۔

اہم مقامات کی اوراپنی سکیورٹی کو ہر حال میں یقینی بنائیں۔سکیورٹی انتظامات میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں