پاکستان و افغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپیں متعدد ہلاکتیں اور زخمی
گزشتہ رات پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقے میں ہونے والی شدید جھڑپوں میں دونوں جانب تناؤ مزید بڑھ گیا۔ افغان طالبان کے 10 اہلکار ہلاک جبکہ 25 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
افغان ذرائع کے مطابق جھڑپ کے دوران طالبان کا ایک پوسٹ اور ایک ٹینک تباہ ہوا، جبکہ ایک بارڈر کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
زخمی ہونے والے متعدد افغان اہلکاروں کو قندھار کے ایک مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جہاں ان کی حالت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
سرحدی کشیدگی میں حالیہ اضافہ دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی صورتحال کو مزید پیچیدہ کرتا دکھائی دیتا ہے۔
Latest posts by Rahim khattak (see all)








