164

پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، علیم خان جہانگیر ترین گروپ میں شامل

پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا…!علیم خان جہانگیر ترین گروپ میں شامل

نیوز ڈیسک(9نیوز) لاہور

تفصیلات کے مطابق لاہور میں علیم خان اور جہانگیر ترین گروپ کا اہم اجلاس ہوا جس کے بعد علیم خان نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔



جہانگیر ترین کے گھر پنجاب کے صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی اکھٹے ہوئے، علیم خان بھی اجلاس میں موجود تھے۔پنجاب کے وزیر زراعت نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، عبدالحئی دستی، لالہ طاہر رندھاوا، آصف نکئی اور خرم لغاری جہانگیر ترین کے گھر پہنچنے والوں میں شامل تھے۔



سابق صوبائی وزیر علیم خان بھی جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر پہنچے تھے جبکہ اجلاس میں جہانگیر ترین لندن سے وڈیو لنک پر شریک ہوئے۔



کیا جہانگیر ترین اور علیم خان کا ہدف پنجاب کی وزارت اعلیٰ ہوگی؟ اس سوال پر ترین گروپ کے رکن عون چوہدری نے کہا تھا کہ “آگے آگے دیکھیں ہوتا ہے کیا”

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں