وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔
نیوز ڈیسک(9نیوز) اسلام آباد

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ 16 نومبر سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں9ماہ کی کم ترین سطح پر،عوام کوکتنا ریلیف ملےگا؟
پیٹرول کی قیمت 224 روپے 80پیسے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 235 روپے 30 پیسے برقرار رہے گی۔
مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 83 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 186 روپے 50 پیسے برقرار رہے گی۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے 31 اکتوبر کو بھی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
Latest posts by Rahim khattak (see all)








