نوشہرہ، بھکاری، 370

نوشہرہ کینٹ میں بھکاریوں کی یلغار، شہری پریشان، انتظامیہ خاموش

نوشہرہ کینٹ میں بھکاریوں کی یلغار، شہری پریشان، انتظامیہ خاموش

محمد شاہ رخ نمائندہ 9 نیوز نوشہرہ

نوشہرہ کینٹ اور گردونواح میں بھکاریوں کی یلغار نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ ہر چوک اور سڑک پر بھکاریوں کے ڈیرے لگے ہیں، جس سے راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ بھکاری نہ صرف لوگوں کو زبردستی روک کر پیسے مانگتے ہیں بلکہ آئے روز جھگڑے اور بدنظمی کا باعث بھی بنتے ہیں۔ دوسری جانب ویگرنسی ایکٹ صرف کاغذوں تک محدود دکھائی دیتا ہے، پولیس اور انتظامیہ کی خاموشی نے عوام کو مزید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں