269

بی بی سی کی اسٹوری میں کوئی سچائی نہیں: آئی ایس پی آر

بی بی سی کی اسٹوری میں کوئی سچائی نہیں

نیوز ڈیسک(9نیوز) اسلام آباد

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بی بی سی کی سٹوری کو سراسر بے بنیاد اور جھوٹ کا مجموعہ قرار دے دیا.



اپنے بیان میں آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ بی بی سی کی مخصوص پروپیگنڈا سٹوری ہے، بی بی سی کی اسٹوری کسی قسم کے معتبر اور متعلقہ سورس سے عاری ہے.



آئی ایس پی آر کے مطابق بی بی سی کی اسٹوری صحافت کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے، بی بی سی کی اسٹوری میں کوئی سچائی نہیں، بی بی سی کی اسٹوری واضح طور پر منظم ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ دکھائی دیتی ہے، یہ معاملہ بی بی سی حکام کے ساتھ اٹھایا جا رہا ہے.



مذکورہ خبر میں گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کے اردگرد گھومتے واقعات کا تذکرہ شامل تھا۔



سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی سٹوری کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی بی سی کا شمار ان چند آرگنائزیشنز میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان میں فیک نیوز کے سیاسی استعمال کو نیا رخ دیا ہے۔

Rahim Khattak
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں