195

بنوں: پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، پانچ پولیس اہلکار زخمی

بنوں: پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، پانچ پولیس اہلکار زخمی

بنوں( مانیٹرنگ ڈیسک) بنوں میں دہشتگردوں کی جانب سے پولیس اسٹیشن پر حملے کی کوشش کو پولیس اہلکاروں نے بہادری سے ناکام بنا دیا۔ حملے کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوئے، تاہم فورسز نے بھرپور ردِعمل دے کر دہشتگردوں کو پسپا کر دیا۔

بنوں پولیس سٹیشن پر حملہ ناکام

ترجمان پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے جدید اسلحہ اور دستی بموں سے حملہ کیا، مگر پولیس جوانوں نے مورچہ سنبھال کر جوابی کارروائی کی۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

بنوں پولیس سٹیشن پر حملے کے بعد کا منظر

واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے تاکہ حملہ آوروں کے ٹھکانے اور معاونین کا سراغ لگایا جا سکے۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں کا مقصد پولیس فورس کو کمزور کرنا تھا مگر جوانوں کی جرات مندی اور بروقت کارروائی نے ان کے عزائم ناکام بنا دیے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں