182

بنگلہ دیش کی بڑی کامیابی ، مقامی سطح پر تیار کیا گیا بحری جہاز انگلینڈ کو برآمد

بنگلہ دیش کی بڑی کامیابی ، مقامی سطح پر تیار کیا گیا بحری جہاز انگلینڈ کو برآمد

مانیٹرنگ ڈیسک (9نیوز) ڈھاکہ

Bangla deshi ship

4130 ہارس پاور انجن اور 12.5ناٹیکل میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والا بنگلہ دیش کا تیارکردہ سمندری جہاز پہلی بار برطانیہ کو فراہم کر دیا گیا۔

پاکستان کو سیلاب کے بعد بیماریوں اور آفت کا خطرہ لاحق ہے،ڈبلیو ایچ او

تفصیلات کے مطابق ڈھاکہ انٹر کانٹی نینٹل میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران آنندا شپ یارڈ اور سلپ ویز لمیٹڈ نے 4130 ہارس پاور انجن اور 12.5ناٹیکل میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والا بنگلہ دیش میں تیار کیا جانے والا سمندری جہاز پہلی بار برطانیہ کی کمپنی اینزیئن شپنگ کمپنی لمیٹڈ کے حوالے کر دیا ہے۔ بنگلہ دیش میں تیارکردہ سمندر میں چلنے والا یہ تیز رفتار کثیر المقاصد سمندری جہاز 364 فٹ لمبا، 54 فٹ چوڑا اور 27 فٹ گہرا ہے۔

ڈھاکہ ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے آنندا گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق الاسلام کا کہنا تھا کہ اس سے قبل 2008ء میں ہم نے ڈنمارک کو ایک جہاز برآمد کیا تھا اور اب برطانیہ کو برآمد کیا ہے اور ایسا بھی پہلی بار ہوا ہے کہ برطانیہ نے بنگلہ دیش سے سمندری جہاز درآمد کیا ہے، یہ ہمارے لیے ایک قابل فخر دن ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں