سنی اتحاد کونسل نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا.
لاہور: پنجاب کے ضمنی انتخابات میں سنی اتحاد کونسل نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت ا کا اعلان کر دیا ہے۔
نیوزڈیسک (9نیوز) لاہور

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین سید حامد رضا کی قیادت میں سنی اتحاد کونسل کے وفد نے پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد سے پارٹی آفس میں ملاقات کی، ملاقات میں سنی اتحاد کونسل نے پنجاب میں ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
ملاقات میں سید حامد رضا کے علاوہ پیر طارق ولی، نعیم علوی، میاں اکرم، معین الحق، مفتی ڈاکٹر محمد مقیم خان، نذر محمد گوندل، ڈاکٹر ندیم خواجہ، ڈاکٹرعائشہ شانیلا علی سمیت دیگر شامل تھے۔
اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے تحریک انصاف کی حمایت کے اعلان پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا 17جولائی کو فتح تحریک انصاف کی ہو گی۔
اس حوالے سے تحریک انصاف لاہور کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے ایک پیغام بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے پارٹی دفتر جیل روڈ میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا کی وفد کے ہمراہ ملاقات پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا








