عائشہ گلالئی نے اپنی جماعت تحریک انصاف گلالئی کا نام تبدیل کرلیا
نیوز ڈیسک(9نیوز)اسلام آباد

عائشہ گلالئی نے اپنی جماعت پاکستان تحریک انصاف گلالئی پارٹی کا نام تبدیل کر دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گلالئی پارٹی کا نام تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ عائشہ گلالئی کی جماعت کا نام جماعت صفہ ہو گا۔
واضح رہے کہ 2017 میں عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اس کے بعد پاکستان تحریک انصاف گلالئی کے نام سے جماعت بنائی تھی۔
کہاجارہا ہے کہ تحریک انصاف گلالئی پر سوشل میڈیا صارفین ذومعنی جملے استعمال کرتے تھے جس پر نام تبدیل کرنےکا فیصلہ کیا گیا.
یہ بھی پڑھیں: پنجاب، کے پی الیکشن ملتوی کیس، حکومتی اتحاد کا بڑا فیصلہ
جبکہ عائشہ گلالئی کے قریبی ذرائع کے مطابق عائشہ گلالئی تحریک انصاف کا نام استعمال کرنیکی بجائے اپنی جماعت کو الگ شناخت دینا چاہتی ہیں۔
عائشہ گلالئی 2013 میں خواتین انصاف کی مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے کوٹے پر ایم این اے بنی تھیں۔
انہوں نے عمران خان پر ہراسانی اور نازیبا میسیجز کے الزامات بھی لگائے۔ عائشہ گلالئی نے اس وقت ثبوت ہونے کا بھی دعویٰ لیکن بعدازاں ثبوت پیش نہ کر سکیں۔
عائشہ گلالئی نے الیکشن 2018 میں 4 سیٹوں سے الیکشن لڑا لیکن چاروں سیٹوں سے ضمانت ضبط کرا بیٹھیں تھیں۔








