نوشہرہ پولیس لائنز میں تقریب کا انعقاد
نیوز ڈیسک(9نیوز) نوشہرہ
نوشہرہ: ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے بہترین کارکردگی پر پولیس افسران و جوانوں کو توصیفی سرٹیفیکٹ اور نقد انعامات سے نوازا۔
مستقبل میں اسی لگن کیساتھ ڈیوٹی کرنے کے ہدایات اور کمیونٹی پولیسنگ پر زور دینے کے احکامات دئے
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے نوشہرہ پولیس لائن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوانوں کو توصیفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات سے نوازا۔
ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے پولیس افسران و جوانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
آپ کی محنت سے مختلف کیسز کامیابی سے ہمکنار ہوئے،لاکھوں روپے کی منشیات پکڑی گئی،مختلف تنازعات افہام تفہیم سے حل ہوئے۔آپ سب مستقبل میں بھی معاشرتی برائیوں کے تدارک کے لئے اسی لگن کیساتھ اپنا بھر پور کردار ادا کریں.
اس موقع پر پولیس افسران و اہلکاروں میں نقد انعام اور توصیفی اسناد تقسیم کی گئیں








