243

پنجاب حکومت کا بجٹ تیار کرنے والے وزیر مستعفی

اویس لغاری نے موجودہ صوبائی حکومت کا تیار کردہ آئندہ مالی سال کا بجٹ بحیثیت وزیر خزانہ پیش کیا تھا

نیوزڈیسک(9نیوز) لاہور

حکومت پنجاب کے وزیر سردار اویس لغاری نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

Awais laghari 9newstv



تفصلات کے مطابق سردار اویس لغاری نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا ہے۔ اویس لغاری نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیجے جانے والے استعفے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہو رہے ہیں۔



واضح رہے کہ اویس لغاری نے موجودہ صوبائی حکومت کا تیار کردہ آئندہ مالی سال کا بجٹ بحیثیت وزیر خزانہ پیش کیا تھا۔



یاد رہے کہ تین دن قبل ن لیگ سے تعلق رکھنے والے وزرا سردار ایاز صادق اور خواجہ سلمان رفیق نے بھی اپنی وزارتوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں