257

آڈیو لیکس کا سلسلہ جاری، اس بار سابق وزیراعظم عمران خان کی آڈیو سامنے آگئی

آڈیو لیکس کا سلسلہ جاری، اس بار سابق وزیراعظم عمران خان کی اعظم خان کیساتھ آڈیو جاری

مانیٹرنگ ڈیسک (9نیوز) اسلام آباد

Imran Khan Audio leak

امریکا کا نام نہیں لینا، بس صرف کھیلنا ہے‘ عمران خان کی آڈیو لیک سامنے آ گئی

تفصیلات کے مطابق امریکی سائفر سے متعلق پی ٹی آئی کے سربراہ، سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو لیک سامنے آ گئی۔

غیر ملکی خاتون وی لاگر کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

اس آڈیو کلپ میں عمران خان کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا، بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی۔

اس پر اعظم خان نے جواب دیا کہ میں یہ سوچ رہا تھا کہ اس سائفر کے اوپر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں،آپ کو یاد ہے تو آخر میں ایمبیسڈر نے لکھا تھا کہ ڈیمارچ کریں.اعظم خان نے مزید کہا کہ اگر ڈیمارچ نہیں بھی دینا تو میں نے سوچا ہے کہ اس کو کور کیسے کرنا ہے

اعظم خان نے اپنی تجویز بتاتے ہوئے آگے کہا کہ ایک میٹنگ کریں شاہ محمود قریشی اور فارن سیکریٹری کی جس میں شاہ محمود لیٹر پڑھ کر سنائیں گے اور وہ جو بھی پڑھ کر سنائیں گے اس کو کاپی میں بدل دیں گے، وہ میں منٹس میں کر دوں گا، فارن سیکر ٹری نے یہ چیز بنا دی ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں