DC Nowshera, Nowshera Flood 245

بطور ڈپٹی کمشنر نوشہرہ مجھے اپنی ساری ٹیم اور بالخصوص ان تین خواتین آفیسر پر بڑا فخر ہے: ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن

بطور ڈپٹی کمشنر نوشہرہ مجھے اپنی ساری ٹیم اور بالخصوص ان تین خواتین آفیسر پر بڑا فخر ہے: ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن

نیوز ڈیسک( 9 نیوز) نوشہرہ

بطور ڈپٹی کمشنر نوشہرہ مجھے اپنی ساری ٹیم اور بالخصوص ان تین خواتین آفیسر پر بڑا فخر ہے

مس وزیر سیلاب زدہ علاقہ میں ریسکیو آپریشن کے دوران



ضلعی انتظامیہ میں خواتین آفیسرز کی دن رات کی کوششوں, بہترین حکمت عملی اور پروفیشنلزم کی بدولت حالیہ شدید سیلاب کے باوجود نوشہرہ نہ صرف کسی انسانی جان کی ضیاع اور زخمی ہونے سے محفوظ رہا بلکہ مال مویشیوں کو بھی خراش تک نہیں آئی،



ضلع نوشہرہ میں حالیہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے انسانوں کی اموات اور زخمی ہونا تو دور کی بات کوٸی مال مویشی کو بھی خراش تک نہیں آئی تو ان سب کے پیچھے میرے ساتھ ایک منظم اور محنتی ٹیم کا بھرپور کردار تھا جس میں ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کے تمام افسران اور ملازمین, PRO, ریسکیو 1122, پولیس,پاک آرمی, ٹی ایم ایز اور دیگر تمام ادارے شامل ہیں،



بالخصوص تین خواتین آفیسرز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مس وزیر,اسسٹنٹ کمشنر پبی میڈم ملیحہ سحر اور اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ میڈم مریم بختاور شامل ہیں

اسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ مریم بختاور کا ایک مداح کی طرف سے بنایا گیا عکس

جو نہ صرف خواتین ہیں بلکہ شیرخوار بچوں کی ماٸیں بھی ہیں اور میڈم ملیحہ سحر جوکہ حال ہی میں کووڈ 19 سے صحتیاب ہوئی ہیں اور اب بھی کووڈ کی پیچیدگیوں کا شکار ہیں۔

ان خواتین آفیسرز نے قومی اور عالمی سطح پر ضلعی انتظامیہ کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور ایک بڑے سیلاب میں ناصرف قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع سے بچایا بلکہ کسی پالتو جانور کو خراش تک نہیں آئی۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں