235

آرمی چیف کی تعیناتی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا بڑا بیان آگیا

پاکستان آرمی چیف کی تعیناتی پرغیر ضروری سیاست کی جارہی ہے، بلاول بھٹو

مانیٹرنگ ڈیسک (9نیوز) کراچی

Bilawal Bhutto Zardari
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پرغیر ضروری سیاست کی جارہی ہے۔ اتحادیوں اوراپوزیشن کو اس معاملے کومتنازع نہیں بنانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ گروپ کی تحریک انصاف کیخلاف نفرت انگیز مہم کا بھرپور جواب دیں گے، فواد

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے “چیئرمین پیپلز پارٹی” کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے سڑکوں پر سیاسی تماشے چل رہے ہیں مجبورا ان کا جواب دینا پڑتا ہے، اس وقت ہمارا نظام نہیں چل رہا۔ ترجیح عوام کی خدمت ہونی چاہیے، آپس میں گولی چلانے،لڑنے کے بجائے الیکشن میں حصہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا اور روس، یوکرین جنگ کے معاشی اثرات ہم بھگت رہے ہیں، سیلاب متاثرین آج بھی مدد کے انتظار میں ہیں، ہمارے لیے سیلاب متاثرین اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جگرکاعلاج کرانے کے لیے پہلے ملک سے باہرجانا پڑتا تھا،جو کہ بہت مہنگا پڑتا تھا، کینسرجیسے مرض کے کامیاب علاج کے لیےابتدائی تشخیص بہت اہم ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں