انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کیخلاف آل پاکستان وکلاء کنونشن طلب
مانیٹرنگ ڈیسک (9نیوز) لاہور

وکلاء کنونشن الیکشن کمیشن کے اعلان کے خلاف ہو گا، پاکستان بھر کے وکلاء کنونشن میں شریک ہوں گے: صدر لاہور ہائیکورٹ بار
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے آج صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو آج خط لکھ کر پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے پر اعتماد میں لیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2 دن پہلے ہی پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کیے تھے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے کیونکہ اس وقت امن و امان کی صورتحال سازگار نہیں ہے۔
لاہور ہائیکورٹ بار نے پنجاب میں الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف آل پاکستان وکلاء کنونشن 27 مارچ کو طلب کرلیا، وکلاء کنونشن الیکشن کمیشن کے اعلان کے خلاف ہوگا،پاکستان بھر کے وکلاء کنونشن میں شریک ہوں گے، وکلاء آئین اور قانون کی پاسداری چاہتے ہیں، اشتیاق اے چوہدری صدر لاہور ہائیکورٹ بار pic.twitter.com/gu605KcseE
— Shakir Mehmood Awan (@ShakirAwan88) March 24, 2023
صدر لاہور ہائیکورٹ بار اشتیاق اے چوہدری نے لاہور ہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کنونشن الیکشن کمیشن کے اعلان کے خلاف ہو گا،
پاکستان بھر کے وکلاء کنونشن میں شریک ہوں گے، وکلاء آئین اور قانون کی پاسداری چاہتے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ بار کی طرف سے پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف آل پاکستان وکلاء کنونشن 27 مارچ کو طلب کرلیا گیا ہے۔
کرپشن ثابت ہونے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوکری سے فارغ
الیکشن کمیشن کے انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب خاتون سیکرٹری صباحت رضوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا پنجاب کے انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ آئین کی خلاف ورزی ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کی بھی خلاف ورزی ہے۔
پولیس پر حملہ ہوا تو صرف پسپا نہیں صفایا کر دیں گے: آئی جی پنجاب
یاد رہے کہ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان اور عوام نے آئین کی حفاظت کرنی ہے، ساری قوم سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے
سپریم کورٹ کے ججزکو بلیک میل کرنے کے لیے پوری مہم چلائی جا رہی ہے، دبائو ڈالا جارہا ہے لیکن سپریم کے ججز تاریخ کے سامنے سرخرو ہوں گے، کروڑوں لوگ سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے پیچھے کھڑے ہیں








