نالہ لئی 259

خطرے کے سائرن بج اٹھے، مکانات خالی کرنے کی ہدایات جاری، نشیبی علاقوں میں فوجی دستے پہنچ گئے

راولپنڈی کے نالہ لئی میں پانی کی سطح 19 فٹ تک بلند ہوگئی

نیوزڈیسک(9نیوز) راولپنڈی

Nallah Lai

خطرے کے سائرن بج اٹھے، مکانات خالی کرنے کی ہدایات جاری، نشیبی علاقوں میں فوجی دستے پہنچ گئے

راولپنڈی کے نالہ لئی میں پانی کی سطح 19 فٹ تک بلند ہو گئی، کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے نشیبی علاقوں میں فوجی دستے پہنچ گئے۔

راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح خاصی بلند ہو گئی۔ کٹاریاں کے علاقے میں نالہ لئی کی سطح 19 فٹ اور گوالمنڈی میں 18 فٹ تک پہنچ گئی۔

نالہ لئی اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 9 سے 10 کلومیٹر شہری حدود سے گزرتا ہے، اس کے کناروں کے دونوں جانب بڑی تعداد میں لوگ آباد ہیں، جیسے ہی کٹاریاں میں پانی کی سطح 19 فٹ تک پہنچی تو فلڈ کنٹرول روم نے خطرے کے سائرن بجا دیئے۔

علاقہ مکینوں کو مکانات خالی کرنے اور مارکیٹوں میں دکانداروں کو اپنا سامان محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

بتایا گیا ہے کہ شہریوں کو مکان تو خالی کرنے کے احکامات تو جاری کر دیئے گئے تاہم ریلیف کیمپ نہ ہونے کے برابر ہیں جس کے سبب شہری شدید پریشان ہیں۔

شہری اپنی مدد آپ کے تحت گھروں کا قیمتی سامان اور فرنیچر دوسری منزل پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں

تاجروں کو بھی دکانوں سے سامان نکالنے اور محفوظ مقامات تک پہنچانے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے کوئی مدد فراہم نہیں کی گئی۔

دوسری جانب نالہ لائی کے اطراف نشیبی علاقوں میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے فوجی دستے پہنچ گئے ہیں جو شہری انتظامیہ کے ساتھ امدادی کارروائیوں میں مدد کریں گے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں