ایک ملک کے سوا پوری دنیا سے سفارتی تعلقات چاہتے ہیں
ویب ڈیسک (9نیوز) کابل
افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ نے کہا ہے کہ ہم امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کے خواہاں ہیں۔
عرب میڈیا نے روسی چینل کو دیے گئے ذبیح اللہ کے انٹرویو کے حوالے سے کہا کہ افغانستان میں قومی حکومت سازی رواں یا اگلے ہفتے تک
مکمل ہوجائے گی۔حکومتی ترجمان نے مزید کہا کہ افغانستان امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں، افغانستان کی تعمیرنو میں امریکا کے ممکنہ کردار کا خیرمقدم کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماسوائے اسرائیل کے تمام ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔
ذبیح اللہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں آزادی اظہار کی پاسداری کی جائے گی، سوشل میڈیا پر کسی قسم کی پابندیاں عائد نہیں ہوں گی۔
Latest posts by Rahim khattak (see all)








