171

اسلام آباد کے بعد نوشہرہ میں بھی ڈی پی او نوشہرہ محمد عمر خان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری

نوشہرہ:خواتین کو پبلک ٹرانسپورٹ میں لوٹنے والی دو خواتین گرفتار

نیوز ڈیسک(9نیوز) نوشہرہ

رحیم خٹک: نمائندہ 9 نیوز

خواتین واردت کو سرانجام دینے کیلئے خواتین کی توجہ ہٹانے کیلئے مختلف حربے استعمال کرتی تھیں۔متعدد واردوتوں کا اعتراف مقدمہ درج



ڈی پی او نوشہرہ محمد عمر خان کی زیرو ٹالرینس پولیس پر عمل کرتے ہوئے نوشہرہ پولیس کامیابیوں کی تاریخ رقم کر رہی ہے، اس سے قبل نوشہرہ پولیس نے ضلع نوشہرہ میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے تیمور عباس کو پولیس مقابلے میں ہلاک کیا تھا، تیمور عباس پر اغواء، قتل اقدام قتل، بھتہ، چوری ڈکیتی اور منشیات فروشی کے کئی مقدمات درج تھے،



جبکہ اس مرتبہ نوشہرہ پولیس نے مسافر گاڑیوں سے لوٹ مار کرنے والی خواتین گروہ کو گرفتار کیا ہے خواتین کا یہ گروہ کئی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر چکا ہے ذرائع کے مطابق پولیس مزید تفتیش میں مصروف عمل ہے

تفصیلات کے مطابق مسماة (س) ساکن بانڈہ نبی نے پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے کہا کہ میں پبی سے تارو جبہ جانے کیلئے رکشہ تیز رفتار میں بیٹھ گئی۔جس میں پہلے سے دو عورتیں موجود تھی۔کچھ فاصلہ طے کرنے کے بعد ایک نے الٹیاں شروع کی میری توجہ اُس طرف ہوگئی ۔انہوں نے رکشہ روکا اور اُتر گئی۔تھوڑا فاصلہ طے کرنے کےے بعد میں نے اپنا پرس چیک کیا تو انہوں نے میرے پرس سے 40 ہزار روپے چوری کر لئے تھے۔



اسماعیل شاہ خان DSP پبی نے سلیم خان SHO پبی اور ضیاء خان SI پر مشتمل مختلف ٹیمیں تشکیل دیکر متطلقہ حلیہ سمجھا کر ملزمان کی تلاش شروع کرکے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ضیاء خان SI نے پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئےکار لاتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ مسماة کائنات زوجہ محمد علی اور مسماة فرزانہ زوجہ ذوالفقار ساکن خیر آباد کو لیڈیز پولیس کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔ملزمان کی نشاندہی پر لوٹی گئی رقم برآمد کر لی گئی

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں