مشیر وزیراعظم برائے داخلہ پرویز خٹک آج جبی، نظام پور کا دورہ کریں گے

نظام پور: مشیر وزیراعظم برائے داخلہ پرویز خٹک آج علاقہ نظام پور کے گاؤں جبی کا دورہ کریں گے۔
اس دورے کا مقصد عوام کو روزگار کے سلسلے میں درپیش مسائل حل کرنا اور تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے لگائی جانے والی پابندیوں کو ختم کرانا ہے۔
ذرائع کے مطابق “پرویز خٹک” اپنے دورے کے دوران علاقے کی غریب اور پسے ہوئے طبقے کو یقین دہانی کرائیں گے کہ روزگار پر عائد صوبائی پابندیاں جلد ختم کرائی جائیں گی تاکہ عوام کو “روزگار” کے بہتر مواقع فراہم ہوسکیں۔

*اہم بات یہ ہے کہ علاقہ نظام پور کے تمام 40 دیہاتوں کے عمائدین آج پرویز خٹک کے ساتھ الحاق کا باضابطہ اعلان بھی کریں گے*۔
اس اعلان کو علاقے کی سیاسی صورتحال میں بڑی پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔
علاقے کے عمائدین اور معتبر شخصیات کا کہنا ہے کہ اگر پرویز خٹک نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے عوام کا یہ ٫دیرینہ مطالبہ منظور کرا لیا تو پورا علاقہ ان کا گرویدہ ہو جائے گا` اور آئندہ عام انتخابات میں وفاقی و صوبائی دونوں نشستیں ان کے حصے میں آنے کا امکان ہے۔