شہر یار منور 202

اداکار شہر یار منور کی ہدایتکار کے ساتھ لڑتے ہوئے ویڈیو وائرل

اداکار شہر یار منور کی ہدایتکار کے ساتھ لڑتے ہوئے ویڈیو وائرل

مانیٹرنگ ڈیسک (9نیوز) کراچی

پاکستانی اداکار و ہدایت کار اور ٹیلی ویژن میزبان شہریار منور کا ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکار شہریار منور کو شدید غصے میں دیکھا جاسکتا ہے، شہریار منور ڈائریکٹر سہیل جاوید کے ساتھ سخت لہجے میں گفتگو کررہے ہیں ۔

شہریارمنور کو اس ویڈیو میں ڈائریکٹر کے ہاتھ سے اسکرپٹ چھین کر نیچے پھینکتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

https://www.instagram.com/reel/CrDmC6joOOc/?utm_source=ig_web_button_share_sheet

اس ویڈیو کلپ کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا یہ ویڈیو کلپ سنجیدہ ایک لڑائی ہے یا کوئی پبلسٹی اسٹنٹ۔

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکار عمران اشرف کا کہنا تھا کہ جتنا میں ان دونوں کو جانتا ہوں شہریار منور ایسے چلا نہیں سکتے اور سہیل بھائی کسی کو اتنا چلانے دے نہیں سکتے۔

انہوں نے بھی یہ کہا کہ میرا خیال ہے اور خواہش ہے کہ یہ ڈرامائی ویڈیو ہی ہو.

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں