India Muslim journalist 195

بچے کوپٹوانے والی ہندو ٹیچر آزاد، مسلمان صحافی کیخلاف کاروائی

بچے کوپٹوانے والی ہندو ٹیچر آزاد، مسلمان صحافی کیخلاف کارروائی

ویب ڈیسک(9نیوز) مظفرنگر

India Muslim journalist

بھارت میں پوری کلاس کے طلبا سے بچے کو پٹوانے والی ٹیچر کیخلاف ایکشن لینے کے بجائے خبر دینے والے مسلمان صحافی کیخلاف کارروائی کر لی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمان صحافی محمد زبیر نے ریاست اتر پردیش میں مسلمان بچے کو ہندوٹیچر کی جانب سے کلاس کے بچوں سے پٹوانے کی خبر دی تھی۔ پولیس نے مسلمان دشمن ٹیچر کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے الٹا محمد زبیر خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

صحافی محمد زبیر پر واقعہ کی ویڈیو شیئر کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کچھ روز قبل یوپی کے شہر مظفر نگر کے ایک سرکاری اسکول کی پرنسپل نے ہندو بچوں سے مسلمان بچے محمد التمش کو باری باری تھپڑ لگوائے تھے اور بچوں کو روز سے مارنے کی تاکید بھی کی تھی۔

ویڈیو میں مسلمان بچے کو روتے ہوئے اور ٹیچر کو بچے کی کی کمر پر بھی مارنے کی ہدایات دیتے اور یہ کہتے ہوئے کہ تمام مسلمان بچے یہاں سے چلے جائیں کہتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ ویڈیو بنانے والے شخص نے ٹیچر کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اس سے تعلیم خراب ہو رہی ہے۔

محمد التمش کو کھلے عام کلاس کے بچوں سے پٹوانے والی ٹیچرکے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں