193

آج کا دن کیسا رہے گا

آج کا دن کیسا رہے گا

نیوزڈیسک (9نیوز) اسلام آباد

Star

حمل

:
21مارچ تا21اپریل
ملازمت کریں یا کاروبار دونوں صورتوں میں کامیاب ہو سکتے ہیں، گھریلو زندگی خوشگوار ہو سکتی ہے، آپ گھریلو ماحول کو خوشگوار رکھنے کے لئے کسی بھی فرد سے اختلاف نہ کریں۔

hamal

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

مخالف جو کبھی آپ کا دوست تھا پریشان کر سکتا ہے وہ آپ کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ کرتا رہے گا، آپ خاموشی کیساتھ تماشا دیکھئے ذلت آپکے مخالف کا مقدر بن سکتی ہے۔

Soor

جوزا:
21 مئی تا 21جون

اگر آپ نے عقلی غلطیاں نہ کیں اور اپنی صلاحیتوں کو حقیقی معنوں میں بروئے کار لے آئے تو پھر یقین کیجئے کہ آپ کے قدموں میں لاتعداد کامیابیاں ڈھیر ہو سکتی ہیں۔

JOZA

سرطان:
22جون تا23جولائی

آپ اپنے الجھے ہوئے مسائل صلح صفائی کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کیجئے دوسروں کے بھروسے پر بیٹھے رہنے سے حالات مزید الجھ سکتے ہیں۔

SARTAN

اسد:
24جولائی تا23اگست

باوجود کوشش بچت کا خانہ خالی ہی رہے گا۔ مگر کوشش کریں کہ آپ کچھ پیسے جمع کر لیں تاکہ مشکل وقت میں آپ کے کام آ سکے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

نئے نئے مواقع نوکری کے ضرور حاصل ہو سکیں گے مگر موجودہ مقام چھوڑنا بے وقوفی کے علاوہ کچھ نہ ہو گا لہٰذا موجودہ مقام ہرگز نہ چھوڑیں۔

SUNBLA

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

ہر چمکتی ہوئی چیز سونا نہیں ہوتی ہر ایک پر اعتبار کر لینا اچھی عادت نہیں ہے۔ گھریلو معاملات میں بذات خود دلچسپی لیں ہر معاملے کو دوسروں کے بھروسے پر چھوڑ دینا درست نہیں ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

کھانسی، نزلہ و زکام کی بدولت آج طبیعت ناساز ہو سکتی ہے۔ لہٰذا علاج کی جانب سے غفلت ہرگز نہ برتیں۔ مزاج کی تلخی کو بھی کم کر دیں تاکہ خوشیوں میں اضافہ ہو سکے۔

AQRAB

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

امپورٹ ایکسپورٹ کرنیوالے حضرات کے لئے آج کا دن اہم ہے کاروباری سکیمیں جو آپ بہت عرصہ سے بنا رہے تھے ان پر عمل کرنے کا وقت آگیا ہے۔

QOOS

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

اگر آپ سیاستدان ہیں تو پھر فوری طور پر خود کو بدلنے کی کوشش کیجئے کہیں ایسا نہ ہو کہ فضول خرچی دوسروں کا دست نگر بنا دے۔

JADDI

دلو:
21جنوری تا19فروری

یہ تو درست ہے کہ جو آپ چاہتے ہیں وہ ہو نہیں پاتا مگر ہمارا مشورہ یہی ہے کہ حوصلہ رکھیں ۔ دیرینہ آرزو پوری ہونے کا امکان ہے۔

DILO

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

ماضی کی تلخ یادوں کو مٹا کر حالیہ ملنے والی خوشیوں کو گلے لگا لیجئے۔ مزاج کی گرمی کو ذرا قابو میں رکھیں گے تو حالات قدرے بہتر ہو سکتے ہیں۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں