indiatrainfire 139

بھارت میں ٹرین کے ڈبے میں آگ لگ گئی، 10 افراد ہلاک

بھارت میں ٹرین کے ڈبے میں آگ لگ گئی، 10 افراد ہلاک

ویب ڈیسک(9نیوز) اسلام آباد

indiatrainfire

بھارت میں ٹرین کے ڈبے میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے ایک اسٹیشن پر ٹرین سے علیحدہ کیے گئے ڈبے میں آگ لگنے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

ریلوے حکام کے مطابق ڈبے میں گیس سلینڈر اسمگل کیے جارہے تھے جن کے پھٹنے سے آگ لگی۔ پولیس ، فائر اور ریسکیو سروسز اور ریلوے کے اسٹاف نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پایا اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

حکام کے مطابق متعدد افراد نے آگ لگتے ہی ڈبے سے چھلانگ لگا دی جبکہ کچھ لوگ پہلے ہی ڈبے سے اتر گئے تھے ورنہ جانی نقصان زیادہ ہوتا۔ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں