322

9 نیوز نیٹ ورک کے مرکزی دفتر کی افتتاحی تقریب، چیئرمین ایپنک کی خصوصی شرکت

چیئرمین ایپنک (APNEC) الحاج ڈاکٹر محمد صدیق انظر نے 9 نیوز نیٹ ورک کے مرکزی دفتر کا افتتاح کر دیا

نیوز ڈیسک (9نیوز) اسلام آباد

چیئرمین ایپنک الحاج ڈاکٹر محمد صدیق انظر 9نیوز نیٹ ورک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان نیوز پیپر ایمپلائز کنفیڈریشن APNEC کے مرکزی چیئرمین محمد صدیق انظر نے گزشتہ روز 9نیوز نیٹ ورک کے مرکزی دفتر کا افتتاح کیا،

چیئرمین ایپنک صدیق انظر و جنرل سیکریٹری تحریک اسلام آباد عاصمہ ملک افتتاح کے موقع پر

مرکزی دفتر کی رنگا رنگ تقریب کے مہمانان خصوصی معروف سماجی رہنماء اور تحریک اسلام آباد کی جنرل سیکرٹری محترمہ عاصمہ ملک اور سماجی شخصیت محمد یوسف تھے۔

اس موقع پر آبپارہ بازار کے تاجران کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔

9 نیوز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سید گلزار گیلانی اور سی ای او رحیم خٹک نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں شریک صحافیوں کا گروپ فوٹو

تقریب میں معروف صحافی عابد چوہدری، جاوید ملک،نسیم الغنی، تحریک اسلام آباد کے سربراہ راشد ملک نے بھی شریک ہوئے۔

افتتاحی تقریب کے دوران لیا گیا گروپ فوٹو

افتتاحی تقریب میں محمد صدیق انظر نے دعا بھی کرائی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اس وقت سب سے پاور فل میڈیا سوشل میڈیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ 9 نیوز نیٹ ورک ڈیجیٹل میڈیا کی دنیا میں اپنی جگہ ضرور بنائے گا۔کیونکہ گلزار گیلانی اور رحیم خٹک منجھے ہوئے صحافی ہیں اور شہر میں بڑا حلقہ احباب رکھتے ہیں۔

9 نیوز نیٹ ورک کے پاس ملک بھر میں فیلڈ رپورٹرز کی اچھی خاصی تعداد ہے اور بہت ہی بہترین طریقے سے چھوٹے اور بڑے علاقوں کی خبریں ڈیجیٹل میڈیا پر مسلسل پہنچانے اور آگاہی پھیلانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں