سلام آباد، پنجاب اور پشاور سمیت شمالی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔
نیوزڈیسک (9نیوز)اسلام آباد
ذرائع کے مطابق ملتان، بھکر، پھالیہ،کمالیہ کوہاٹ،شبقدر،مہمند مالاکنڈ،سوات،بونیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 تھی اور اس کا مرکز افغانستان کے صوبے خوست سے 44 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
ابھی تک کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔
پاکستانی صارفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر زلزلے کے جھٹکوں سے متعلق اپنے علاقوں سے خبریں دے رہیں تاحال اللّٰہ کے فضل و کرم سے کوئی جانی نقصان ریکارڈ نہیں کیا گیا۔
زلزلے کے شدید جھٹکے اللہ پاک پاکستان پر رحم فرمائے۔ #earthquake
— Farzana (@Farzana722) June 21, 2022
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز پاک افغان بارڈر پر خوست کے قریب 50 کلومیٹر زیر زمین تھا۔








