مسافر اور فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ
نیوزڈیسک(9نیوز)

ریلوے انتظامیہ نے تمام میل ایکسپریس، پسنجر اور انٹر سٹی ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کردیا اسی طرح پارسل اور لگیج ریٹ میں بھی 5 فیصد اضافہ کیا گیا۔
9نیوز کے مطابق ڈالر اور پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد اب ریلوے نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا جس کے حوالے سے دو نوٹی فکیشن جاری کردیے گئے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تمام میل ایکسپریس، پسنجر اور انٹر سٹی ٹرینوں کے کرایوں، پارسل اور لگیج ریٹ میں 5 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے جو کہ دو ستمبر سے لاگو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق 16 روز میں ریلوے کے کرایوں میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے، 16 اگست کو ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا تھا۔
Latest posts by Rahim khattak (see all)








