لاہور لیسکو 101

لاہور میں بارش سے لیسکو کے 45 فیڈرز ٹرپ کر گئے، عوام ذہنی کوفت کا شکار

لاہور میں بارش سے لیسکو کے 45 فیڈرز ٹرپ کر گئے، عوام ذہنی کوفت کا شکار

لیسکو کے فیڈرز ٹرپ

لاہور (9نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارش سے لیسکو کے 45 فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں فیڈرز ٹرپ کرنے سے شہری بجلی سے محروم ہو گئے جس کے سبب روز مرہ امور نمٹانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دفاتر سمیت روز گار کیلئے جانے والے شہری ذہنی کوفت کا شکار رہے۔

شہر میں بارش کے سبب برقی رو معطل ہونے کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے تاہم متعلقہ محکموں کی جانب سے مسئلہ حل کرنے کیلئے کوئی اقدام سامنے نہیں آیا۔

ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ ہائی وولٹیج تاروں، ٹرانسفارمر کے نیچے سٹال لگانے سے گریز کریں۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں