denguevirus 133

اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ، تعداد 85 ہو گئی

اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ، تعداد 85 ہو گئی

نیوزڈیسک(9نیوز)اسلام آباد

denguevirus

وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 85 ہو گئی۔

حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں ڈینگی کے 17 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 85 ہو گئی۔ رواں سیزن میں ڈینگی سے متاثر ہونے والے مریضوں میں 76 فیصد مرد اور 24 فیصد خواتین ہیں۔

ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ دارالحکومت کے شہری علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 2 مریض رپورٹ ہوئے۔ دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد اور شہری علاقوں میں ڈینگی سے اب تک 29 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

دوسری جانب راولپنڈی میں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 افراد میں ڈینگی کی تصدیق کی گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن ڈینگی مریضوں کی تعداد 188 ہوچکی ہے۔ 28 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 160 ڈینگی مریض صحت یاب ہو کر گھر جا چکے ہیں۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں