مظہر میر نمائندہ 9نیوز
ساہیوال
پاکپتن چوک بائی پاس کے قریب تیز رفتاری کے باعث کیری ڈبہ ٹائر برسٹ ہونے کے بعد بے قابو ہو کر سٹرک کے دوسری اطراف پر آنے والے ٹرک سے ٹکرا گیا کیری ڈبہ میں سوار خاتون اور بچے سمیت 4 افراد جابحق ہوگئے
چیچہ وطنی کے رہائشی ڈلیوری کے کیس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آنا والا بدقسمت خاندان اولاد نارینہ حاصل کرنے کے بعد آج ہی ڈی ایچ کیو ہسپتال سے ڈسچارج ہو کر ایمولینس میں خوشی خوشی گھر جا رہے تھے کہ راستے میں ایمولینس کا ٹائر بلاسٹ ہونے سے دوسری سائیڈ سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی اور موقع پر شیر خوار بچے سمیت 4افراد جانبحق ہو گئے? جابحق افراد کی میتوں کو ریسکیو1122 اور ایدھی ایمولینس نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال منتقل کر دیا ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی
Latest posts by Rahim khattak (see all)








