406

وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کے انکشافات…

وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل میں موساد کی ایک خاتون رکن جعلی اکاؤنٹ سے فرقہ وارانہ مواد پھیلا رہی ہے اور ‘عائشہ’ نام استعمال کر رہی ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے زیر اہتمام ‘مختلف مسالک کے درمیان روابط و حسن تعامل کا لائحہ عمل’ کے عنوان سے منعقدہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نورالحق قادری نے کہا کہ ‘کچھ عرصے سے نوٹ کیا جارہا ہے کہ مقدس ہستیوں کے بارے میں توہین آمیز گفتگو ہورہی ہے، یہ سب کچھ پوری منصوبہ بندی سے ہو رہا ہے اور سوشل میڈیا پر ناسمجھ لوگ بغیر سوچے سمجھے اس کے پیچے لگ گئے ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ ‘چار عشروں سے پاکستان کو لسانی، مذہبی، مسلکی، علاقائی بنیادوں پر عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش ناکام ہوچکی، اب آخری کوشش اہل تشیع، سنی، بریلوی، دیوبندی، سلفی کے درمیان فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی سازش ہو رہی ہے’۔

نورالحق قادری نے انکشاف کیا کہ ‘اسرائیل میں موساد کی ایک خاتون رکن جعلی اکاؤنٹ سے فرقہ وارانہ مواد پھیلا رہی ہے، یہ خاتون عائشہ کا نام استعمال کر رہی ہے جو بہت اچھی عربی بولتی ہے، یہ خاتون فرقہ وارانہ مواد سوشل میڈیا پر بھیج دیتی ہے اور پھر آگے اہل تشیع اور سنی مکتبہ فکر کے لوگ خود سے اسے پھیلاتے ہیں

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں