597

قدیم حکمرانوں کی روح آج کے جدید حکمرانوں میں بھی پائی جاتی ہے

انگلستان میں آخری موت کی سزا کتاب چھاپنے کے الزام میں سنء 1663 میں دی گئی تھی۔

ویب ڈیسک (9نیوز) اسلام آباد

اس کتاب میں یہ لکھا گیا تھا کہ بادشاہ عوام کے سامنے جوابدہ ہے۔اور اگر وہ جوابدہی سے انکار کرے تو عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ اس کے خلاف بغاوت کر دے۔

پبلشر سے اس رائٹر کا نام پوچھا گیا تو اس نے بتانے سے انکار کر دیا۔چنانچہ پبلشر کو موت کی سزا دی گئی۔اس پبلشر کا نام جان ٹوائم تھا۔انگلستان کی عدالت کے فل بنچ نے اس کو موت کی سزا سنائی جس پر عمل ہوا۔یہ آخری موت کی سزا تھی لکھنے کے جرم میں ۔

مگر ان قدیم حکمرانوں کی روح آج بھی جدید حکمرانوں میں پائی جاتی ہے جو سچ لکھنے کو بغاوت سمجھ کر لکھاری کے موت کی سزا تجویذ کرتے ہیں اور ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں جس کی مثال آئے روز کسی صحافی پر لکھنے کے جرم میں تشدد کی شکل میں دیکھی جا سکتی ہے۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں