304

شہری نے اپنی 22 سالہ یوٹیوبر بیٹی کو قتل کر دیا

شہری نے اپنی 22 سالہ یوٹیوبر بیٹی کو قتل کر دیا

عراق میں ایک باپ نے اپنی 22 سالہ یوٹیوبر بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا

مانیٹرنگ ڈیسک(9نیوز) عراق

غیر ملک خبر رساں ادارے کے مطابق طیبہ العلی کے یوٹیوب پر بے شمار فالوورز تھے ،جس کے بعد ملک بھر میں غم و غصہ دیکھنے میں آرہا ہے، یوٹیوبر عام زندگی میں ہونے والے کاموں کی ویڈیوز بناتی تھیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طِیبہ العلی کی باپ کے ہاتھوں موت کی تصدیق عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد مان کی جانب سے کی گئی جنہوں نے بتایا کہ طیبہ العلی ترکی میں مقیم تھیں اور ان دنوں وہ عراق آئی ہوئی تھیں

میڈیا رپورٹس کے مطاق مذکورہ واقعہ 31 جنوری کو پیش آیا، باپ اور بیٹی کے درمیان ہونے والی گفتگو کی کچھ ریکارڈنگز پولیس کو برآمد ہوئیں جس سے پتا چلتا ہے کہ طیبہ کے والد اس کے ترکیہ میں تنہا رہنے پر رضامند نہیں تھے اور ناخوش بھی تھے

یوٹیوبر 2017 میں اپنے خاندان کے ساتھ ترکیہ گئی تھیں لیکن پھر انہوں نے واپس عراق جانے سے انکار کردیا۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں