مودی باز نہ آیا،ایک بار پھر پاکستان پر دہشتگردی کا الزام لگا دیا

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر بھارت میں کرونا وائرس کو شکست نہ دے سکے تو بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے، کچھ سمجھ نہ آیا تو اوچھے ہتھکنڈے اپناتے ہوئے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی۔ نریندری مودی نے پاکستان کا نہ نام تو نہ لیا لیکن پس پردہ ایک بار پھر پاکستان پر دہشتگردی کا الزام لگادیا۔
آن لائن سمٹ سے خطاب میں مودی نے کہا کہ ایسے وقت میں جب دنیا ناول کرونا وائرس جیسی عالمی وبا کا مقابلہ کررہی ہے ،کچھ ایسے بھی ہیں جو دوسرے مہلک وائرس کو پھیلانے میں مصروف ہیں ، جیسے دہشت گردی۔ دہشتگرد جعلی خبریں اور جعلی ویڈیوز پھیلا رہے ہیں۔ سماج اور ممالک کو تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔
مودی کی گیدڑ بھپکیاں ختم نہ ہوئیں، بے وجہ ہی جنگی جنون سوار ہے۔ مودی نے کہا بھارت اینٹ کا جواب پتھر سے دے گا،ابھی دو روز قبل مقبوضہ کشمیر کےعلاقے ہندواڑہ میں بھارتی کرنل، میجر سمیت پانچ اہلکاروں کے ہلاکت کا الزام بھی مودی نے پاکستان پر ڈالتے ہوئے کہا کہ بھارتی جوان بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دے رہے ہیں۔
بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ بدترین تشدد کیخلاف سوشل میڈیا پر آواز بلند کرنے والوں پر بھارتی میڈیا کو بھی آگ لگ گئی۔ پروگرام میں مسلمانوں کا پینل بٹھا کر مسلمان مخالف سوالات پوچھے مسلمانوں کو لڑوانے کی کوشش کی۔ جس پر ہند میزبان کو آڑے ہاتھوں لیا گیا اور بتایا گیا کہ اسلام امن کا مذہب ہے، اسلام دہشت گردی کیخلاف ہے۔
بھارت میں مسلمان مخالف قانون کے نام پر مسلمانوں کو تشدد کا نشانا بنایا جاتا رہاہے جبکہ اس گاؤ ماتا کے نام پر بھی مسلمانوں کو ٹارگٹ کرکے مارا جاتا ہے، اس کے باوجود بھارت دہشتگردی کا الزام پاکستان پر لگاتا ہے جبکہ خود جمہوریت کا سب سے بڑا علمبردار ملک ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو ان کے حقوق سے محروم رکھتا ہے








