کراچی: پولیس نے سوشل میڈیا پر ‘قابل اعتراض’ مواد پوسٹ کرنے کے الزام میں زیر حراست انگریزی روزنامہ ایکسپریس ٹریبیون سے وابستہ صحافی بلال فاروقی کو سماجی کارکن اور وکیل جبران ناصر کی ‘ذاتی ضمانت’ پر رہا کردیا۔
حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے بلال فاروقی کی رہائی کی تصدیق کردی اور انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ‘انہیں رہا کردیا گیا ہے اور پولیس انہیں واپس ان کی رہائش گاہ لے جا رہی ہے’۔
کراچی پولیس کے چیف ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے تصدیق کی کہ ڈیفنس پولیس اسٹیشن کے انوسٹی گیشن افسر نے صحافی کو گرفتار کیا تھا۔
Latest posts by Rahim khattak (see all)








