فیفا ورلڈکپ، قطر نے مختصر لباس پہننے پر پابندی لگا دی
نیوز ڈیسک (9نیوز) دوحہ
قطر میں شروع ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈکپ کے دوران شائقین کو مختصر لباس یعنی (کندھوں کو کُھلا رکھنے یا گھٹنے سے اوپر) کپڑے پہن کر میچ دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مسلم قوانین کے تحت ورلڈکپ کے دوران شائقین کو بھی مختصر لباس پہننے پر جرمانہ یا جیل بھیجا جاسکتا ہے۔ ورلڈکپ کے دوران فٹبال فینز اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لیے مختلف روپ اختیار کرتے ہیں
یہ بھی پڑھیں:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی
جبکہ کچھ افراد مختصر لباس پہن کر میچ دیکھنے آتے ہیں تاہم قطر میں ایسے کپٹرے سرعام پہننے پر باندی ہے۔
غیر قطری خواتین پر مسلم ڈرس کوڈ کی پیروی کرنے اور عبایا پہننے کی سختی نہیں کی جا رہی،
تاہم مختصر لباس پہننے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی اور مکمل لباس پہننا ہو گا۔ واضح رہے کہ فیفا فٹبال ورلڈکپ 20 نومبر سے قطر میں شروع ہو رہا ہے
ورلڈکپ کے دوران شائقین مختلف روپ اختیار کرتے ہیں جبکہ مختصر لباس بھی پہنا جاتا ہے تاہم قطر میں مختصر لباس سرعام پہننے پر سخت پابندی ہے۔
قطر میں مسلم قوانین کے تحت ورلڈکپ کے دوران شائقین کو بھی مختصر لباس پہننے پر جرمانہ یا جیل بھیجا جاسکتا ہے۔
ٹورنمنٹ کے دوران بھی کوڑا کرکٹ پھینکنے پر شائقین کو 2 ہزار 4 سو یورو تک کا جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔ شائقین کی نگرانی کے لیے اسٹیڈیم میں ہائی ٹیک قسم کے کیمرے نصب کیے گئے ہیں
اور 15 ہزار کیمروں سے شائقین کی نگرانی کی جائے گی۔ دوسری جانب قطراور فیفا آرگنائزنگ کمیٹی نے ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت چند سیاحتی علاقوں میں شراب نوشی کی اجازت بھی دی جائے گی۔