306

9 نیوز کی خبر پر ایکشن…ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس وزیر کو ہدایات جاری

کچھ دن پہلے 9 نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ایڈشنل ڈپٹی کمشنر Miss Wazir نے علاقہ نظامپور گاؤں چارپانی کا دورہ کرکے ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے پراجیکٹ این آر 5 میں مبینہ کرپشن اور ناقص میٹریل کے استعمال پر رپورٹ Deputy Commissioner Nowshera کو بھیجی تھی۔
جس پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ جناب میر رضا اوزگن صاحب نے فوری کاروائی کرتے ہوئے محکمہ کو کاروائی کے لئے اور پراجیکٹ کے ورک آرڈر کے مطابق میٹریل کے استعمال کی ہدایت کی تھیں۔
لیکن اگلے ہی دن پراجیکٹ ٹھیکیدار نے پلستر کا کام دوبارہ شروع کر دیا۔ اور اہل علاقہ کو شکایت کرنے پر دھمکیاں دینا شروع کردیں۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ٹھیکیدار کی پہنچ اس حد تک ہے کہ وہ چوری کے بجائے سینہ زوری سے عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے بننے والے پراجیکٹ میں اپنی مرضی کا میٹریل استعمال کرتے رہیں گے۔
اس خبر پر 9 نیوز انتظامیہ نے دوبارہ جناب میر رضاء اوزگن صاحب اور محترمہ مس وزیر صاحبہ سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اور درخواست کی ہے کہ ٹھیکیدار کے خلاف قانون کے مطابق انکوائری کروائی جائے۔
تاکہ غربت کی چکی میں پستی عوام کے ٹیکس کا پیسہ کسی کرپٹ اور بد دیانت کی جیب میں جانے سے روکا جا سکے۔
ایک مرتبہ پھر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ جناب میر رضاء اوزگن صاحب نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس وزیر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اس معاملے کی مکمل چھان بین کروائیں۔

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں