480

پاپ سنگر میڈونا نے برف سے بھرے باتھ ٹب میں بیٹھنے اور پھر اپنا ہی پیشاب پینے کا وڈیو جاری کر دیا

ہالی ووڈ کی مشہور پاپ سنگر میڈونا کا ایک حیران کن انسٹاگرام ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔ اس ویڈیو میں میڈونا کپ میں اپنا پیشاب پیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ 61 سالہ میڈونا ان دنوں “میڈم ایکس ٹور” کر رہی ہیں اور ایسے میں انہوں نے اپنا علی الصبح 3 بجے کا ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔ اس برفیلے پانی میں جانے سے پہلے وہ تھوڑا وارم اپ کرتی ہیں اور پہلے صرف پاؤں ڈالتی ہیں۔ کچھ دیر بعد وہ اس برفیلے پانی میں بیٹھ جاتی ہیں۔

میڈونا اپنے اس ویڈیو میں صبح 3 بجے برف کے باتھ ٹب میں نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے میڈونا نے لکھا، “کیا ہمیں آئس باتھ چیلنچ شروع کرنا چاہئے۔ 41 ڈگری۔ چوٹ کیلئے سب سے کارگر علاج”۔ اس ویڈیو میں وہ پہلے باکسنگ کرتی اور برف سے بھرے باتھ ٹب میں بیٹھی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں میڈونا اپنے پاؤں کی چوٹ بھی دکھاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ میڈونا کے اپنا ہی پیشاب پینے کی خبر سامنے آئی ہے۔ وہ اس سے پہلے بھی اس بات کا انکشاف کر چکی ہیں کہ وہ اپنی چوٹ ٹھیک کرنے کیلئے اپنا ہی پیشاب استعمال کرتی ہیں۔ میڈونا کے علاوہ انگلینڈ کی مشہور اداکارہ سارا ملس بھی ایک انٹرویو میں 30 سال سے پیشاب کا استعمال کرنے کی بات بتا چکی ہیں۔

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں