ایڈیشنل ڈپٹی مس وزیر کمشنر کا چارپانی نظام پور میں ایریگیشن سکیم این آر 5 کا دورہ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ٹیکنیکل افیسر میاں سریر الدین بھی ہمراہ تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس وزیر کو 9 نیوز انتظامیہ نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹیگ کرکے متعلقہ سکیم میں ناقص میٹیریل کے استعمال کی شکایت کی تھی۔
جس کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈشنل ڈپٹی کمشنر مس وزیر نے جاری سکیم کا دورہ کیا۔
معائنہ کے دوران ٹیوب ویل کی تعمیر میں ناقص اینٹیں اور سیمنٹ اور ریت کے مقررہ معیار کے مطابق تعمیرات نہیں ہوئے تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس وزیر کے رپورٹ پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن نے متعلقہ محکمے کے حکام سے مقررہ سکیم کے متعلق فوری رپورٹ طلب کرلی ہے تاکہ زمہ داروں کا تعین کیا جاسکے اور کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے او معیار کے مطابق بہتر انداز میں جلد تعمیر کے لئے اقدامات کئے جا سکیں۔
9 نیوز اور معزز فالورز ضلعی انتظامیہ جناب میر رضاء اوزگن اور ایڈشنل ڈپٹی کمشنر محترمہ قراۃ العین وزیر کے شکر گزار ہیں.

نوشہرہ: 9 نیوز کی خبر پر ایکشن…ایریگیشن سکیم این آر 5،،ناقص میٹیریل کا استعمال
Latest posts by 9news (see all)