461

نوشہرہ: ٹریفک پولیس کا انقلابی اقدام

جنید خان: چیف رپورٹر نوشہرہ

نوشہرہ:خواتین ڈرائیورز کی حوصلہ افزائی کیلئے ڈرائیونگ سیکھنے کا سنہری موقع۔نوشہرہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پولیس ڈرائیونگ سکول میں خواتین کیلئے فری ڈرائیونگ سکھانے کا انقلابی قدم۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاشف ذوالفقار کے خصوصی احکامات پر نوشہرہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت پہنچانے،حادثات کی روک تھام اور خواتین کو ڈرائیونگ سیکھنے کے برابر کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پولیس ڈرائیونگ سکول میں خواتین کا داخلہ فری کرادیا گیا۔

اس اقدام کا مقصد خواتین کو ڈرائیونگ سیکھنے اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں آسانی فراہم کرنا ہے۔

عام طور پر خواتین کو ڈرائیونگ سیکھنے میں کافی مشکلات درپیش ہوتی۔اب اس اقدام سے خواتین کو ڈرائیونگ سیکھنے میں کس قسم کی دُشواری کا سامنا نہ ہوگا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاشف ذوالفقار نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ڈرائیونگ سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے سے آئے روز بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ عوام کو سہولیات پہنچانا پولیس کا نصب العین ہے۔نوشہرہ پولیس ٹریفک نظام کے بہتری کیلئے مزید اقدامات اُٹھا رہی ہیں۔

9news
Follow
Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں