357

شاردہ،، دودھنیال گہوری میں3منزلہ رہائشی مکان میں آ گ

مظہر میر 9 نیوز وادی نیلم آزادکشمیر
شاردہ۔دودھنیال گہوری کے رہائشی (ر) لانس نائیک شمس الدین کا 3منزلہ رہائشی مکان 1دکان شارٹ سرکٹ کے باعث جل کر خاکستر ہوگئے۔رہائشی افراد نے بھاگ کرجان بچائی جبکہ مقامی مردوخواتین نے جانفشانی سے منسلک ایک تیسرے مکان کو بچانے میں کامیابی حاصل کی۔ مکان میں زندگی کی جمع پونجی خاکستر ہوگی۔مکان میں ہونیوالے نقصان کی تخمینہ لاگت 20لاکھ جبکہ دکان میں تین لاکھ کاسامان جل گیا۔تفصیلات کے مطابق دودھنیال گہوری کے رہائشی ریٹائرڈ لانس ناہیک شمس دین کا تین منزلہ رہائشی مکان ودکان جل کر خاکستر ہوگی جس میں زندگی کی تمام جمعہ پونجی تباہ ہوگئی۔تین دن گزرنے کے باوجود انتظامیہ سے کوئی آفیسر اہلکار موقع پر نہ پہنچ سکا۔

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں